*" دوسروں کے کمزور پہلوؤں کو مت چھیڑیں "*

*" دوسروں کے کمزور پہلوؤں کو مت چھیڑیں "*


کیا بہت ضروری ہے کہ ہم ہر ملاقات میں, ہر ٹیلیفونک گفتگو میں دوسرے کے کمزور پہلوؤں کو ہی چھیڑیں ؟؟؟؟؟

تمہاری بچی کا ابھی تک رشتہ نہیں ہوا؟؟؟؟

بچے کو نوکری نہیں ملی؟؟؟؟

تمہاری شادی کو اتناااا عرصہ ہو گیا ابھی تک کوئی خوشخبری نہیں سنا رہی؟؟؟؟

پانچ سالوں میں بس ایک ہی بچہ/بچی؟؟؟یارررر آگے کا بھی سوچو......

رشتے سے انکار کر دیا کیوں بھئ کیوں ؟؟؟؟

اللہ یہ تمہارے چہرے پہ اتنے دانے کیوں نکل آۓ؟؟؟پہلے تو اتنی پیارا سا چہرہ تھا

اتنی موٹی کیوں ہو گئ ہو؟؟؟؟پہلے اتنا بہترین جسم تھا تمہارا....

ہاااااا یہ تمہارے بالوں کو کیا ہو گیا ہے..... ؟؟؟؟

ذرا ٹھرئیے!!!!
رکئیے....!!!
ذرا سوچئے !!!

آپ کے پاس اگر یہ سب نعمتیں ہیں تو کیا اس میں آپ کا اپنا کمال ہے؟؟؟آپ کے بچہ بچی کا رشتہ ہو گیا تو کیا آپ کا اپنا کمال ہے؟؟؟آپ کے بچے اعلی عہدوں پہ نوکریوں پہ لگ گۓ آپ کا اپنا کمال ہے؟؟؟؟

نہیں..... بالکل بھی نہیں..... کیونکہ وہ ایک ذات اوپر موجود ہے جو جانتی ہے کہ کونسی چیز کس انسان کو کس وقت میں دینی ہے..... وہ ذات جانتی ہے کس کے صبر کو کس طرح ٹیسٹ کرنا ہے.... اور کس کے شکر کو کس طرح جانچنا ہے......

 لہذا یہ آپ کا کام نہیں ہے.....!!!!
اور کیا کبھی آپ کو یہ سوال کرتے ہوۓ اگلے کے چہرے کی اذیت نظر نہیں آتی؟؟؟کیا اس کی بے بسی آپ دیکھتے نہیں ؟؟؟
یقیناً....سب کو نظر آتی ہو گی لیکن کچھ لوگ محض اپنے چسکے اور اپنے دل کی اس فضول ترین تسکین کے لئے ایسا کرتے ہیکسی کے بچے کے منفی پہلوؤں کو کبھی بھی نہیں اچھالنا...... نہ ایسی چیزوں کے بارے میں سوال کرنے ہیں جن کا تعلق انسان کی قسمت کے ساتھ ہوتا ہے (رشتہ کیوں نہیں ہو رہا, کیوں ٹوٹ گیا, نوکری نہیں ملی) میرے سامنے بیٹھ کے جب کوئی دوسرا اس معاملے کے بارے میں سوال و جواب کرتا ہے تو سامنے والے چہرے کی اذیت نہیں دیکھی جاتی ....سوال کرنے والا اتنا بے حس کیوں ہو جاتا ہے؟؟؟)

اگر ان سب چیزوں کا ڈیپریشن ہوتے ہوۓ بھی آپ سے کوئی ملاقات کرنے آ جاۓ یا آپ سے فون پہ رابطہ کر لے.... تو ضروری ہے کہ آپ اس کے اُس ڈیپریشن میں اضافے کا ہی باعث بنیں ...؟؟؟
ہو سکتا ہے اس نے Relax ہونے کے لیے آپ سے ملاقات رکھی ہو یا فون کیا ہو..... براہ کرم تکلیف کا باعث مت بنیں...... اسے تسلیاں بھی مت دیں جب تک وہ خود اپنا مسئلہ آپ سے ڈسکس نہ کرے..... بلکہ آپ کسی بھی طرح اس موضوع کو مت چھیڑیں......

ہر ملاقات میں ایک ہی سوال مت کریں(رشتہ نہیں ہوا, بچہ نہیں ہوا, نوکری نہیں ملی, گھر نہیں خریدا ابھی تک؟؟؟؟وغیرہ وغیرہ)آپ کو عقل استعمال کرنی چاہئے اور سوچنا چاہئے کہ جو بھی ہوگا آپ کو وہ خود بتا دیں گے.... بار بار پوچھنے کا مقصد؟؟؟؟

اگر آپ کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے تو سوالات کرنے سے پہلے اپنی ذات کو خود اس جگہ پہ رکھ کے سوچئے.... شاید آپ کا ضمیر آپ کا دل کچھ سمجھ ہی جاۓ........

آسانیاں کیجیے
محبتیں بانٹیے
پرسکون رہیے
پرسکون رہنے دیجیے

Post a Comment

0 Comments